جو بھی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا اس کا شکریہ ادا کریں گے:شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل کے پاکستان کے حوالے سے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا امریکہ اور یورپی یونین سمیت پوری دنیا اس وقت پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھا رہی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جب بھی جس ملک میں انسانی حقوق پامال ہوں گے، سویلین کے ملٹری ٹرائل جیسے غیر قانونی اقدام ہوں گے، دنیا میں اس پر آواز اٹھے گیرچرڈ گرینل کے حوالے سے کہوں گا کہ جب بھی کوئی پاکستان میں 9 مئی کے حوالے سے، 26 نومبر کے قتل عام کے حوالے سے، سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے اور خاص طور پر عمران خان کی رہائی کے حوالے سے آواز اٹھائے گا تو ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ یہ اس بات کہ دلیل ہے کہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں دنیا اس کی تائید کرتی ہے۔