ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3,380 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور عالمی اقتصادی حالات کے اثرات کی وجہ سے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اس وقت سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔