ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہوگیا۔یہ اضافہ ایک دن کی کمی کے بعد دیکھنے میں آیا، کیونکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔