ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح، دس گرام سونا 257 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر آگیا۔دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ایک تولہ چاندی 16 روپے بڑھ کر 3417 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی کے ساتھ 3326 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ اس تبدیلی کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی محسوس ہوا ہے، جس سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔