متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین دن کی چھٹی

متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین دن کی چھٹی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو 5 ستمبر بروز جمعہ، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین دن کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی۔

 یہ چھٹی ہفتے اور اتوار کے سرکاری ویک اینڈ کے ساتھ مل کر ایک طویل ویک اینڈ میں تبدیل ہو جائے گی۔اس سے قبل حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں سرکاری اور نجی شعبے دونوں کے ملازمین کو تین روزہ چھٹی حاصل ہوگی۔اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست کو نظر نہ آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ماہِ صفر 30 دن کا ہوگا اور ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے ہوگا، جس حساب سے 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور یو اے ای میں میلاد النبی ﷺ مختلف دنوں پر منایا جائے گا، کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔