بگ باس 19 کا آغاز، پہلی بار شو کو OTT پلیٹ فارم پر پریمیئر کیا گیا

بگ باس 19 کا آغاز، پہلی بار شو کو OTT پلیٹ فارم پر پریمیئر کیا گیا

ویب ڈیسک: بھارت کا معروف ریئلٹی شو بگ باس 19 اپنی رنگینیوں کے ساتھ آغاز کر چکا ہے۔

اس بار اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ شو کو پہلے OTT پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا اور بعد میں ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ شو کی تھیم ہے "گھر والوں کی سرکار"۔ابتدائی قسط میں یوٹیوبر مریدل اور شہباز گل (اداکارہ شہناز گل کے بھائی) کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں عوامی ووٹنگ کے ذریعے مریدل کو منتخب کیا گیا۔شرکاء میں شنور کور، ذیشان قادری، تانیا متل، نیہال چداسما، نغمہ میراجکر، بصیر علی، گلوکار امل ملک سمیت 15 سے زائد معروف چہرے شامل ہیں، جبکہ پولینڈ کی نتالیا اینجل بھی حصہ لے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان خان ابتدائی 15 ہفتے شو کی میزبانی کریں گے، جس کے بعد انیل کپور یا فرح خان جیسے مہمان میزبان سامنے آ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انڈر ٹیکر اور مائیک ٹائسن بھی وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر سیزن میں شامل ہو سکتے ہیں۔