موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام سے قبل سکولوں کے باہر قائم تجاوزات کو فوری ختم کردیا جائے:نذیر حسین
لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے باہر سے تجاوزات کا ختم کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام سے قبل سکولوں کے باہر قائم تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی نذیر حسین کا کہنا ہے کہ کسی سکول کے باہر ریڑھیاں نہ لگی ہوں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام 1 ہزار 75 سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کردی کہ یکم ستمبر سے قبل تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔تجاوزات کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابط کریں۔ کوئی سکول سربراہ کسی ریڑھی بان کو اجازت نہ دے۔ سکولوں کا جلد دورہ کرکے تجاوزات کے خاتمے کو چیک کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سکول سربراہان نے پیسے لیکر ریڑھیاں لگوا رکھی ہیں۔