محکمہ ہائر ایجوکیشن کاکالجز کے داخلے شفاف بنانے کا اعلان

صوبہ بھر کے کالجز کی میرٹ لسٹیں آن لائن ویب سائٹس، پورٹل پر اپلوڈ کر دیں
لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں داخلوں کو شفاف بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے کالجز کی میرٹ لسٹیں اپنی ویب سائٹس اور کالج ایڈمشن پورٹل پر اپلوڈ کر دی ہیں۔ایچ ای ڈی کے مطابق پورٹل پر لاہور سمیت تمام صوبائی کالجز کی تازہ ترین میرٹ لسٹیں موجود ہیں اور امیدوار اپنی مراتب کے ساتھ داخلہ میرٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہر کالج میں جاری ہونے والی نئی میرٹ لسٹیں بھی پورٹل پر دستیاب ہونگی تاکہ طلبہ داخلے کے عمل کی شفافیت اور آسانی سے نگرانی کر سکیں۔یہ اقدام صوبے میں داخلہ عمل کو منظم اور شفاف بنانے کیلئے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طلبہ اور والدین کو بروقت معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔