پشاور ہائی کورٹ: وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11مارچ تک حفاظتی ضمانت مل گئی

پشاور (آئی ا ین پی) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کو 11مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے کی۔پشاور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔عدالت عالیہ میں وزیرِ ہائر ایجوکیشن کے پی مینا خان نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔