9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ فواد چودھری بری زین قریشی

9 مئی :رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس ،عمر ایوب،شبلی فراز،اسماعیل سیلا،شیخ شاہد سمیت75 ملزموں کو قید کی سزائیں 
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 109 ملزموں کا ٹرائل ، 59 کو 10، 10 سال ، 16 کو 3، 3 سال قید 
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سمن آباد میں درج مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ مجموعی طور پر 109 میں سے 75 ملزموں کو مختلف سزائیں سنا دی گئیں جن میں 17 تحریک انصاف کے رہنما شامل ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل ،اسماعیل سیلا ، شیخ شاہدسمیت 59 نامزد ملزموں کو 10، 10 سال ، 16ملزموں کو 3، 3 سال قید اورسابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی سمیت 34 کو بری کر دیا۔ تھانہ سمن آبادکیعلاقے میں قائم مشیر وزیر اعظم رانا ثناء￿ اللہ کے گھر پر 9 مئی 2023 کو مشتعل افراد کی جانب سے حملہ آور ہوتے ہوئے تھوڑ پھوڑ کی گئی، جلائوگھیرائو، پتھرائوکیا گیا۔ سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے کے ساتھ مین شاہراہوں کو بلاک کردیاگیا۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر تھانہ سمن آباد میں دہست گردی، اقدام قتل، جلائو گھیرائو، توڑ پھوڑ، سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 732 درج کیا گیا تھا۔ جس پر انسدادی دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور گزشتہ روز عدالت کی جانب سے مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ جس میں مجموعی طورپر 109 افراد کا ٹرائل ہوا۔ سزاپانے والوں میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، مرکزی رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز، زرتاج گل اورکنول شوزب ، شیخ راشد شفیق، محمد اشرف خان سوہنا، رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال، فرح آغا، فرخندہ کوکب، چودھری بلال اعجاز، محمد احمدچٹھہ، چودھری آصف علی، شکیل احمد خان نیازی، سردار عظیم اللہ ، مہر محمد جاوید، محمد انصر اقبال،ملک اسماعیل سیلا، ثناء￿ اللہ شامی، حماد نواز، بلال عرف لالی گجر، میاں راشد ، خوشبخت رضا شاہ، نقاش عرف کاشف، ملک عمر نواز، عمران عرف جنگا جٹ، میاں جواد، عبدالرحمن ولد وارث علی، دانش بھٹو، ذیشان حسن عرف شانی، اسحاق غوری، میاں راشد ندیم، علی حیدر، محمد خالد ، عطاء￿  جیلانی، محمد جمیل، تنویر علی ، احتشام، امجد شہزاد، محمد ابرار، حسن یوسف، اخلاق احمد ، محمد زبیر ، سفیان ، محمد سرفراز ، محمد عمیر، مشتاق احمد، محمد حارث ، محمد ریاض، عزیز الرحمن، لقمان حیدر، حظیفہ عارف، شہباز فاروق، محمد الیاس، تنویر حسین، یونس جٹ، محمد ارسلان ، بابر سلطان اور محمد عمر انور سمیت 59 ملزموں کو دس دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ جبکہ شیخ شاہد جاوید ، جبران، ابوسفیان،محسن، محمد ارسلان، افضال، طیب، اسرار شاہد، عبدالرحمن ، عرفان خالد، ارسلان اقبال ، شعیب بٹ، نجم الثاقب، زبیرقمرولد قمر جاوید، اورنگزیب اور محمد رفیق سمیت 16 ملزموں کو تین تین سال قید سزا کا حکم سنا دیاگیا۔ مخدوم زین حسین قریشی، فواد چودھری ، سلطان اشرف عرف پاشا، شکیل احمد جٹ، سید حماد علی شاہ، محمد یاسین جٹ، محمد امتیاز، ذوالفقار بھٹو، محمد بلال یوسف، منصب علی زین، ملک ساجد مصطفی، ملک چاند، محمد احمد صاغر، محمد عمران، نوید خان جدون، جارج فرحان، حمزہ حکیم، محمد حمزہ ولد انعام الٰہی ، محمد سلیمان، فرقان زاہد، ارسل جواد، محمد اصغر، وسیم یونس عرف چٹا، شاہد پرویز، محمد شکیل ولد شریف، محمد کاشف ولد اشفاق، تیمور الرحیم، محمد شاہد ولد عبدالرشید، ماحلے خان، محمد نعیم اکرم، محمد یعقوب، مقبول احمد، ملک شرافت، وقاص حمید سمیت 34 افراد کو بری کردیاگیا۔ گزشتہ روز عدالت میں فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کے رہنما یا کارکن تو موجود نہ تھے صرف پی ٹی آئی وکلاء￿  کی موجود میں عدالت کی جانب سے فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا۔یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیئے گئے تھے، چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ چند روز قبل بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ پی ٹی آئی نے اس مقدمے میں سنائی جانے والی سزائوں کو ناانصافی قرار دیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کی آڑ میں عام شہریوں، ان کے خاندانوں اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے ساتھ نہ صرف ناانصافیاں کی جا رہی ہیں بلکہ انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے، زندگیاں برباد کی جا رہی ہیں اور ان پر ناقابلِ سوچ ظلم کیا جا رہا ہے۔