راولپنڈی: بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ سے ان کی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اور وہ فیملی کے مانند ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا اور ضمنی انتخابات کا معاملہ ہے، اس بارے میں ان سے ہی پوچھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریوں سے فیملی پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور انہوں نے خود بھی کہا کہ مجھے بھی گرفتار کیا جائے کیونکہ یہ خوفزدہ ہیں اور بچوں سے ڈر گئے ہیں۔علیمہ خان نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر بانی کا پیغام فیملی کے ذریعے دیا جاتا ہے تو یہ بانی کا موقف سمجھا جائے۔اس موقع پر عظمیٰ خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی وضاحت کرے گی، اور بانی نے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اور الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل سکتا ہے۔عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا کہ تحریک پر توجہ مرکوز کی جائے اور الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔