محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین دن کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 28 اگست تک شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں بھی معمول کے مطابق چلتی رہیں گی، جس سے موسم میں نمی برقرار رہے گی۔ادارے نے مزید کہا کہ صوبے سندھ کے بیشتر علاقے آئندہ دنوں تک گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
دوسری جانب دریاؤں کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سکھر بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے جبکہ گڈو اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔