سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

پنجاب کے بعد سندھ کے دریاؤں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق سکھر بیراج پر 5 لاکھ 71 ہزار کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے، جس سے ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر 5 لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بالائی علاقوں میں بارش کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، اور پہاڑی نالوں و ہل ٹورنٹس میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔ اگلے دو دنوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، گجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، فیصل آباد اور ژوب ڈویژن میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں اور سرکاری اعلانات و الرٹس سے آگاہ رہیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ عوام موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔