رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ملزم اویس کو نوجوان پر بلا مارنے کے مناظر دیکھے گئے۔ واقعے کے بعد سے ملزم پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس حکام کے مطابق اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بقیہ چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے مزید بتایا کہ مقدمے کی مزید تفتیش کے لیے کیس کو سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔