جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب 5.1 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی۔جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز زیرزمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کے جغرافیائی خدشات 38.37 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.22 ڈگری مشرقی طول البلد پر ریکارڈ کئے گئے