یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ حکام کو اسٹورز پر اشیا کی مقدار اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ اسکیم ہے، وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع ہوگیا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا،  یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے رمضان ریلیف پیکیج کا اجرا کر رہی ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کے لیے رمضان المبارک کے دوران 800 سے زائد برانڈڈ اشیا پر 15 فیصد تک رعایت دے گی