پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ٹرمپ کا نیلا سوٹ تنازعہ کا باعث بن گیا

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ٹرمپ کا نیلا سوٹ تنازعہ کا باعث بن گیا

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیلا سوٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

 دنیا بھر کے رہنما ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہوئے، اور اس موقع پر ٹرمپ کا نیلا سوٹ گفتگو کا موضوع بن گیا۔ ویٹی کن کے پروٹوکول کے مطابق، پوپ کی آخری رسومات میں مردوں کے لیے سیاہ سوٹ اور ٹائی پہننا ضروری تھا، لیکن ٹرمپ نے نیلا سوٹ اور ہلکی نیلی ٹائی پہن کر اس تقریب میں شرکت کی۔

ٹرمپ کی جانب سے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی، اور بعض افراد نے انہیں طنزیہ انداز میں نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ "نیلا سوٹ پہن کر پوپ کے جنازے میں جانا ناقابل معافی ہے۔" سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی اس پر تبصرے کیے، ایک نے سوال اٹھایا کہ ویٹی کن کے واضح پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹرمپ نے نیلا سوٹ کیوں پہنا۔

یاد رہے کہ اس موقع پر ٹرمپ نے تقریب کے فوراً بعد تدفین میں شرکت کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں تقریباً 2.5 لاکھ سوگواروں نے پوپ کو الوداع کہا، اور پھر ان کا تابوت روم کی گلیوں سے جلوس کی صورت میں گزارا گیا۔ آخرکار، پوپ کو ان کی پسندیدہ جگہ باسیلیکا آف سینٹ میری میجر میں دفن کیا گیا۔