لاہور ( ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا لاہور جنرل ہسپتال میں ناک،کان اور گلہ کے سرجنز آپریشنز کی سہولت مفت فراہم کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش امر ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ خود کو جدید طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے جس قدر ممکن ہو آگاہ رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای ٹی این ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل'' لائیو رہینو پلاسٹی ورکشاپ'' کے شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد الیاس اور ڈاکٹر عامر ایوب اعوان اس کورس کے ڈائریکٹر تھے ۔