وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف کے زیرِ اہتمام ٹیکس اصلاحات پر 2 روزہ ورکشاپ کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی) وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف کے زیرِ اہتمام پاکستان کے ٹیکس نظام کو جدید بنانے کے لیے اعلی سطح کی 2 روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ورکشاپ کی تقریب میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے افتتاحی کلمات ادا کیے، جبکہ آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطی اور وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور شعب مالیاتی امور کے ڈائریکٹر روڈریگو والڈیز بھی افتتاحی کلمات میں شریک ہوئے۔اس اہم ورکشاپ میں اعلی حکام، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے نمائندگان، بین الاقوامی ٹیکس ماہرین، ماہرینِ تعلیم اور نجی شعبے کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ میں پاکستان کے ٹیکس نظام کو جدید بنانے سے متعلق اہم ترجیحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ٹیکس نظام کو مثر بنانے پر تفصیلی تبادل خیال کیا جا رہا ہے