وینٹی نمبر پلیٹ رکھنے والوں پر ٹرانسفر فیس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز نے وینٹی نمبر پلیٹ رکھنے والوں پر ٹرانسفر فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نمبر پلیٹ اپنے نام کی ہونے کے باوجود گاڑی بدلنے پر فیس دینا ہوگی۔ وینٹی نمبر پلیٹ کے تحت شہری پلیٹ پر اپنا ،کمپنی کا نام ،ذات یا اپنی مرضی کے حروف لکھوا سکتے ہیں۔ٹرانسفر فیس عائد کرنے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔محکمہ ایکسائز نے ٹرانسفر فیس عائد کرنے کیلئیسمری ارسال کردی۔