لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کی پہلگام واقعہ کے بعد کشیدگی کے باعث واہگہ بارڈری کی بندش کے باوجود پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی اپنے وطن واپسی جاری ہے۔دونوں اطراف سے ویزوں کی منسوخی کے بعد گزشتہ روز 191 پاکستانی براستہ واہگہ واپس آگئے جبکہ لاہور سے 287 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔