لاہور ( کرائم رپورٹر)قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا، کشادہ نئی کارپٹڈ روڈ ، ماڈل سٹرکچر فینس ،ماڈل ریڑھیاں لگائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، واہگہ کوریڈور پر 3ارب 28کروڑ سے زائد لاگت آئے گی،منصوبے پر کام کے حوالے سے اپیکس کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا تھا۔منصوبے پر پنجاب حکومت نے ایک ارب کی ایلوکیشن رواں سال میں کررکھی ہے۔