کاہنہ میں مبینہ طور خاتون نبیلہ کو سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کردیا، خاوند اسجد اور ساس رضیہ زیر حراست
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں مبینہ طور خاتون کو سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ کاہنہ میں مبینہ طور خاتون نبیلہ کو سسرالیوں نے زہر دیکر قتل کردیانبیلہ کی شادی کچھ عرصہ قبل اسجد نامی شہری سے ہوئی تھی متوفیہ کے بھائی امجد اکرم کا بیان ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ نبیلہ گر گئی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے میری بہن کو اسکے شوہر،ساس اور دیور نے قتل کیا ہے ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکرقانونی کارروائی شروع کردی۔متوفیہ کے خاوند اسجد اور ساس رضیہ کو حراست میں لیا گیا ہیواقعہ کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔