سسرالیوں کے ہاتھوں جلائے جانیوالی خاتون دم توڑ گئی

مہوش کو ا خاوند شاہد، دیور سہیل،سمرین نے جلایا، جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی ، مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل 
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹاون کے علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا دیا زخمی خاتون مہوش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مہوش کو اسکے خاوند شاہد دیور سہیل اور سہیل کی بیوی سمرین نے جلایاسسرالیوں کے ہاتھوں خاتون پر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ 8 اپریل کو پیش آیاپولیس کو واقعے کی اطلاع تاخیر سے ہسپتال سے ملی پولیس نے زخمی خاتون مہوش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کر دی گئیں۔ملزمان فرار ہیں جسکوجلد گرفتار کر لیاجائے گا۔