شوہر عمران، دیور جنید، سسر راشد اور ساس سمیت اہل خانہ نے رمشاء پر تشدد کیا تھا : والد جمیل کی گفتگو
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زارمیں ایک اور خاتون سسرالیوں کے ظلم کا شکار ہوگئی۔مقتولہ کی شناخت رمشاء کے نام سے ہوئی جو 2 بچوں کی ماں تھی۔اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ رمشاء کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر اْسے زہر دے کر قتل کیارمشاء کی شادی 5سال قبل سبزہ زارکے رہائشی عمران کے ساتھ ہوئی تھی والد جمیل کے مطابق شادی کے بعد سے ہی رمشاء کے سسرالیوں کا رویہ اْس کے ساتھ ٹھیک نہیں تھا۔ شوہر عمران، دیور جنید، سسر راشد اور ساس سمیت اہل خانہ نے رمشاء پر تشدد کیا تھا پولیس کے مطابق پولیس نے رمشاء کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔والد جمیل کی جانب سے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست بھی موصول ہو چکی ہے جس میں ساس، سسر، شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ درخواست پر تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا۔