امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی ڈیل کے حوالے سے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہو گا۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم نے درست فیصلہ کیا ہے، اور ایران کے ساتھ معاہدہ اچھا رہے گا۔‘‘ ان کے مطابق بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے اور جلد مثبت نتائج متوقع ہیں۔یاد رہے کہ مئی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارت کے دوران ایران کے ساتھ ہونے والے نیوکلیئر ڈیل سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔موجودہ پیشرفت کو عالمی مبصرین ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں، جو امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔