لاہور: نصیرآباد میں گاڑی کی ٹکر سے شخص فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

لاہور: نصیرآباد میں گاڑی کی ٹکر سے شخص فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

لاہور کے علاقے نصیرآباد میں گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، اور راہگیر کو رات کوٹ لکھپت فلائی اوور سے نیچے گرنے کے بعد شدید چوٹیں آئیں۔ نامعلوم شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔