ٹیرف جنگ کی بدولت امریکاکے معاشی نقصانات کا آغاز

 امر یکا میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، رپورٹ
    واشنگٹن(یواین پی)امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے جاری کردہ معاشی صورت حال کے بیج پیپر سے پتا چلتا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافے کے ساتھ، بہت سے امریکی علاقوں کی معیشت میں گراوٹ آئی ہے، امر یکا میں ہر گھرانے کو پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اس سے ایک روز قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں 2025 میں امریکی اقتصادی نمو کی پیش گوئی میں زیادہ کمی کی گئی تھی، جو جنوری کی پیش گوئی سے 0.9 فیصد پوائنٹس کم ہے اور ترقی یافتہ معیشتوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔