یوکرین جنگ کیلئے اگلے چند دن بہت اہم ہیں : صدر ٹرمپ

 فریقین کو میز پر آنا ہوگا، ایران کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں،وزیراعظم ناروے کیساتھ گفتگو 
 واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین جنگ کیلئے اگلے چند دن بہت اہم ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں ناروے کے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو میز پر آنا ہوگا، میرے پاس جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ہے، ہم روس پربہت زیادہ دبائو ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایران کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس صرف دو آپشن ہیں، دوسرا آپشن ایران کے لئے اچھا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا چین سے بات کر رہے ہیں، جلد معاہدہ کریں گے۔