جہلم(آئی این پی )پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جہلم جیل سے پانچ روز بعد رہا کردیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر موجود رہی، عالیہ حمزہ جیل کے اندر سے ہی پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر لاہور کے لئے روانہ ہوگئیں، عالیہ حمزہ کی گذشتہ روز عدالت سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19اپریل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔