خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،تمام ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز وہاں لازمی موجود ہوں:عالیہ حمزہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے پنجاب کے عوام کو آج منگل کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دیدی۔اپنے بیان میں عالیہ حمزہ کا کہنا تھا پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔عمران خان سے ملاقات اْن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔خان کے اہلخانہ جب تک وہاں موجود ہوں، ہم نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھاتمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز وہاں لازمی موجود ہوں۔تمام ٹکٹ ہولڈرز کم سے کم اپنے ساتھ 4 کارکنوں کو اڈیالہ لے کر پہنچیں۔