لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا، اس کارروائی کے دوران علاقے میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے، قریبی سڑکوں پر آمد و رفت بھی جزوی طور پر محدود کردی گئی تھی، گرفتاری کے بعد پہلے عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا لیکن تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف نہیں دیا گیا۔