سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

راولپنڈی (آئی این پی ) بانی  پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کے کیس میں غیر معمولی پیش رفت   ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بانی پی ٹی آئی ، سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر گوہر ، انتظار پنجوتھہ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق ایس او پیز کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ مختلف سیاسی لوگوں نے جیل حکام پر غیر ضروری پریشر ڈالا کہ ان کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔