اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پرسماعت رواں ہفتے بارہ فروری بدھ کے روزہوگی اس دوران، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے سابقہ سماعت پر۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی تھی۔عدالت کوبتایاگیاتھاکہ عدالتی احکامات کے باوجودتاحال ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اس کے لیے جیل انتظامیہ سے جوب طلب کیاجائے جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔