نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ایک انٹرویو میں سابق جج نے کہا کہ بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں۔انہوں نے پلواما حملے کے بعد پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی جب دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ تھی۔