کئی مرتبہ میں ذاتی زندگی میں جذباتی طور پر پریشان یا مشکل حالات سے گزر رہی ہوتی تھی، اس کے باوجود مجھے کامیڈی فلم کی شوٹنگ کرنا پڑتی تھی
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ فلمی میں کئے گئے کرداروں نے ان کی حقیقی زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلموںنے اداکاری اور جذبات کے حوالے سے سوچنے کے انداز کو بدل دیا۔کریتی سینن نے کہا کہ پہلے میں سمجھتی تھی کہ میرے کردار حقیقی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے، تاہم ان دونوں فلموں نے مجھے احساس دلایا کہ اگرچہ انسان خود کو متاثر نہ ہونے کا یقین دلاتا ہے، لیکن کردار لاشعوری طور پر اپنا اثر ضرور چھوڑتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق بعض اوقات کسی کردار کا جذباتی اثر شوٹنگ ختم ہونے کے کئی دن یا ایک ہفتے بعد محسوس ہوتا ہے اور انسان کے رویے یا جذبات میں تبدیلی نظر آنے لگتی ہے، اسی تجربے سے مجھے احساس ہوا کہ کردار سے شعوری طور پر خود کو الگ کرنا کتنا ضروری ہے۔کریتی نے بتایا کہ کئی مرتبہ میں ذاتی زندگی میں جذباتی طور پر پریشان یا مشکل حالات سے گزر رہی ہوتی تھی، لیکن اس کے باوجود مجھے کامیڈی فلم کی شوٹنگ کرنا پڑتی تھی۔