چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا منفرد طریقہ اپنایا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عام طور پر سبزی فروش گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے تازہ سبزیوں، مناسب قیمتوں یا خصوصی رعایتوں کا اعلان کرتے ہیں، تاہم اس چینی دکاندار نے اپنی دکان کو نمایاں بنانے کے لیے میک اپ کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سبزی فروش کو مکمل میک اپ کے ساتھ اپنے اسٹال پر سبزیاں فروخت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق دکاندار نے یہ انداز خاص طور پر خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنایا، تاہم اس کی یہ منفرد مارکیٹنگ حکمت عملی صرف بازار تک محدود نہ رہی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کرگئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دکاندار کے منفرد انداز پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔