اے آئی روبوٹ سیلز مین کو ناراض گاہکوں سے نمٹنے کی تربیت دے گا

اے آئی روبوٹ سیلز مین کو ناراض گاہکوں سے نمٹنے کی تربیت دے گا

اے آئی ٹیکنالوجی نے پیشہ ورانہ صنعتوں میں تقریباً تمام دفتری آپریشنز میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہوچکی ہے، اور یہ ٹیکنالوجی مختلف طریقوں سے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔

 اب اے آئی کو ایک حیران کن مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ ناراض صارفین کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے سیلز مین کو پرسکون رہنے کی تربیت دینا ہے۔سائنسدانوں نے کسٹمر سروس کے عملے کی تربیت کے لیے ایک مشتعل رویے والا روبوٹ تیار کیا ہے، جو غصے میں آتا ہے اور سیلزمین کو بدتمیز گاہکوں سے نمٹنے کے دوران تحمل اور پرسکون رویہ رکھنے کی ٹریننگ دیتا ہے۔امریکی ڈویلپر کمپنی "روبوٹکس اینڈ آڈی ایرنگ" کا کہنا ہے کہ یہ مشین ایک "سوشل روبوٹ" ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آواز کے اظہار کو سمجھ سکتی ہے۔

 اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ روبوٹ لوگوں کے موڈ پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے، اور اسے انتہائی غصے میں آنے اور برے الفاظ استعمال کرنے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے۔یہ روبوٹ کسٹمر سروس کے عملے کو غصے والے گاہکوں کے ساتھ مناسب طریقے سے نمٹنے کی مہارت سکھانے کے لیے ایک مفید ٹول بننے کی امید رکھتا ہے، جو کہ کسٹمر سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔