گجرات: 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے ملزم والد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے ملزم ثاقب عامر بٹ کو سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی 12 سالہ بیٹی عائشہ سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ لاری اڈہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ اس کی اہلیہ سدرہ ارشد کی مدعیت میں 2024 میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے سے قبل ملزم مبینہ طور پر 6 ماہ تک اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم گزشتہ 24 ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔