لے پالک بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

لے پالک بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور: سیشن کورٹ نے لے پالک بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں ملزم رمضان کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے سنایا۔ مقدمے کے مطابق ملزم رمضان نے بچی کو گود لیا تھا، تاہم بعد ازاں اسی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کے خلاف ملزم کے خلاف تھانہ سندر میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش کیے۔