کراچی میں سیشن عدالت وسطی نے بیٹی سے زیادتی کے جرم میں ملزم باپ کو عمر قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
عدالت کے جج مرزا توصیف احمد کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم زبیر کے خلاف ثبوت فراہم کیے گئے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جس کی ادائیگی متاثرہ لڑکی کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر حنا شمس کے مطابق، ملزم نے بیوی کے انتقال کے بعد اپنی بیٹی سے جنسی زیادتی شروع کی، اور اسے نیند کی گولیاں دے کر غلط فعل سرانجام دیتا تھا۔ ملزم بیٹی کو فروخت کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ایک دن بڑی بیٹی نے ملزم کو حرکت کرتے دیکھا اور نانی کو اطلاع دی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں میڈیکل رپورٹس نے استغاثہ کے موقف کو مضبوط کیا، جس کے نتیجے میں مجرم کو سزا سنائی گئی۔