مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے: ترک وزیر خارجہ

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے: ترک وزیر خارجہ

نیویارک میں منعقدہ ایک سیمینار کے دوران ترک وزیر خارجہ نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

دفاعی معاہدے کی افادیت اور اتحاد کے امتحان سے متعلق سوال پر ترک وزیر خارجہ نے سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کو مخاطب کرتے ہوئے نیٹو کے اجتماعی دفاع سے متعلق آرٹیکل 5 کا حوالہ دیا۔ترک وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ 50 برسوں کے دوران نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع سے متعلق آرٹیکل 5 کتنی مرتبہ نافذ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اتحاد کی تقریباً 50 سالہ تاریخ میں آرٹیکل 5 صرف ایک مرتبہ نافذ کیا گیا، تاہم اس بنیاد پر کوئی نیٹو کو ’’کاغذی شیر‘‘ قرار نہیں دیتا۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے دفاعی اتحاد سے یمن کے تقریباً ایک دہائی پر محیط بحران کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ مناسب نہیں۔ ان کے مطابق کسی نئے دفاعی اتحاد کی افادیت کو جانچنے کے لیے اسے وقت دینا ضروری ہے۔