نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن کی بروقت کارروائی ،قیمتی جان بچ گئی

لاہور(آئی این پی)ایف بی آئی کی جانب سے مشکوک اے آئی یوزر کو فلیگ کیا گیا جو جان لیوا مواد پر ریسرچ کر رہا تھا جسکا الرٹ وزارت خارجہ کے ذریعے این سی سی آئی اے تک پہنچا.این سی سی آئی اے لاہور سرکل نے فوری انکوائری درج کی اور ٹیم نے جدید ٹریسنگ اور نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت شایان علی اور لوکیشن بہاولپور ٹریس کی.افسران بالا کی ہدایت پر سرچ وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا گیا، ملزم کو حراست میں لے کر موبائل فون اور مشتبہ خطرناک کیمیکلز برآمد کر لیے گئے