لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے جواب میں کئی سوال اٹھائے گئے ہیں جس میں پوچھا ہے کہ آپ نے مجھے بلایا کیوں تھا؟ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے استفسار کیا کہ میرا موبائل ابھی تک واپس کیوں نہیں کیا گیا؟ذرائع کے مطابق رضوان نے خط میں یہ بھی سوال اٹھایا ہے کہ میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے بتایاجائے؟ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خط میں یہ بھی سوال کیا ہے کہ میں پوچھناچاہتا ہوں کہ آپ لوگ مجھے کس وجہ سے بلا رہے ہیں؟