لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بھر میں سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات ،پنجاب بھر میں بڑھتے سائبر کرائم کی تحقیقات اور روک تھام کے لیے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ پنجاب فواد الدین قریشی کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کے حکم پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زپنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کو این سی سی آئی اے کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔