ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا

تہران(آئی این پی ) ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا، اجازت نہ ملنے پر ایرانی پرواز کو واپس تہران لوٹنا پڑا۔ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق ایرانی طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا، ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان مجید اخوان نے واقعے کی تصدیق کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والی تمام ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔