امریکی شہر سن رامن میں زیورات کی دکان پر بڑے پیمانے کی ڈکیتی، ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن رامن میں تقریباً 20 نقاب پوش افراد نے زیورات کی دکان پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو گاڑیوں میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق متعدد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کیلیفورنیا کے شہر سن جوز میں بھی اسی نوعیت کی واردات ہوئی تھی، جس میں 88 سالہ دکاندار زخمی ہوا تھا۔