راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ، ضلع اٹک نے نیلامی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔