پنجاب میں سیلابی تباہی: 21.25 لاکھ ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ، زرعی معیشت شدید متاثر

پنجاب میں سیلابی تباہی: 21.25 لاکھ ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ، زرعی معیشت شدید متاثر

حالیہ سیلاب اور بارشوں نے پنجاب کی زرعی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

 تقریباً 21 لاکھ 25 ہزار 838 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جن میں کپاس، چاول، گنا، مکئی، چارہ اور سبزیاں شامل ہیں۔

فصلوں کا تفصیلی نقصان:
کپاس: 1 لاکھ 10 ہزار 850 ایکڑ
چاول: 9 لاکھ 70 ہزار 929 ایکڑ
مکئی: 1 لاکھ 86 ہزار 419 ایکڑ
گنا: 2 لاکھ 20 ہزار 344 ایکڑ
چارہ: 4 لاکھ 500 ایکڑ
سبزیاں: 1 لاکھ 15 ہزار 260 ایکڑ
متاثرہ ڈویژنز:
فیصل آباد: 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ
گوجرانوالہ: 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ
گجرات: 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ
بہاولپور: 1 لاکھ 45 ہزار 432 ایکڑ
ملتان: 58 ہزار 439 ایکڑ
ڈی جی خان: 49 ہزار 165 ایکڑ
ساہیوال: 1 لاکھ 37 ہزار 79 ایکڑ
لاہور: 99 ہزار 421 ایکڑ
سرگودھا: 12 ہزار 73 ایکڑ
زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے زرعی ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

حکومتی اقدامات:
حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محکمہ زراعت سروے کر رہا ہے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے اور متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ فصلوں کی بحالی، نکاسی آب اور مویشیوں کی حفاظت کے اقدامات بھی انجام دیے جا رہے ہیں۔