اراضی خورد برد نیب ریفرنس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

اراضی خورد برد نیب ریفرنس: پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

​راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

 انہیں اور 17 دیگر ملزمان کو تخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد کے نیب ریفرنس میں نامزد کیا گیا تھا۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔​نیب راولپنڈی نے اس مقدمے میں 18 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن میں سے دو کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے وزارت اعلیٰ کے دوران سرکاری جنگلات کی اراضی کے ریکارڈ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ احتساب عدالت نے اس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔​